میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانداروں کے ساتھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان ہونے والا معاہدہ ختم کردیا۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے نقشے میں ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف پارک ہیں اور پارک کی زمین پر پوری مارکیٹ بنائی گئی، اب انشااللہ ہم اس زمین پر پارک بنائیں گے اور ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی نے 30 سال پہلے یہ زمین دی تھی، ہم نے وہ 30 سال پرانا معاہدہ ختم کردیا، جو لوگ متاثر ہوئے ان کی فہرست بنائی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ انہیں متبادل جگہ دی جائے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ شہر کو اس کی اصل صورت میں لے آئیں، کہیں بھی کسی کو فٹ پاتھ گھیرنے نہیں دیں گے،متاثرین کی فہرست بنائی جائے گی،کوشش ہوگی متبادل جگہ فراہم کریں، وزیراعظم نے مجھے اسلام آباد میں کہا کہ یہ تجاوزات ختم کی جائیں، سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کی ہدایت پر کام کیا ، تجاوزات کیخلاف آپریشن عدالتی احکامات پر کیا جارہا ہے ،۔انہوں نے کہا کہ اپنی ساری ٹیم اور تمام مدد کرنے والے اداروں کا شکر گزار ہوں، فٹ پاتھ پر ہونے والی تجاوزات کو بھی صاف کیا جارہا ہے، اگر کسی کا بورڈ ٹوٹا ہے تو غلطی سے ٹوٹا ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ ہم کسی کا کاروبار متاثر نہیں کرنا چاہتے، ماضی میں جو غلطیاں کیں وہ غلط کام تھا، یہ شہر کی خوبصورتی اور آثار قدیمہ ہے، ہم نے ماضی میں غلطیاں کی ہیں اور لیز دی ہیں یہ سب غلط تھیں ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024