دہشتگر وں کاعلاج معالج محکمہ د اخلہ سے جے آئی ٹی سے متعلق دستا ویزات طلب
کراچی(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجہ کرانے کے مقدمہ میں محکمہ داخلہ سے ایک بار پھر مقدمہ کی جے آئی ٹی سے متعلق دستاویزات طلب کرلیں۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کے علاج معالجہ کرانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین، پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، ایم کیو ایم کے رہنما ر ئو ف صدیقی، پاسبان کے عثمان معظم پیش ہوئے۔ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رف صدیقی اور پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے سماعت 15 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔