نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی کے بعد سانحہ 12 مئی کے 4 ملزمان نے عدا لت پر عدم اعتماد کا اعتراض لگا دیا
کراچی(وقائع نگار) نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی کے بعد سانحہ 12 مئی کے 4 ملزمان نے اے ٹی سی عدالت نمبر 2 پر عدم اعتماد کا اعتراض لگا دیا۔ عدالت میں مقدمات کی کارروائی روکنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 پر نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی کے بعد سانحہ 12 مئی کے 4 ملزمان نے اے ٹی سی عدالت نمبر 2 پر عدم اعتماد کا اعتراض لگا دیا گیا۔ 4 ملزمان نے عدالت کو مقدمات کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ ملزمان میں ظفر، ذاکر، فرحت اور عباس شامل ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کا رویہ جانبدارانہ ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 پر اعتماد نہیں رہا۔ عدالت مقدمے کی کارروائی روک دے۔ مقدمے کی منتقلی کے لیئے منتظم جج سے بھی رجوع کیا جاچکا ہے۔ جب تک منتظم جج فیصلہ نہ دے کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے۔ سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 4 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں ہیں۔