عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ا یک ماہ کی کم ترین سطح 69.88ڈالر فی بیرل پر آگئیں
اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)پاکستان میں مہنگا بکنے والا خام تیل عالمی منڈی میں سستا ہو گیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی جو اکتوبر کے وسط میں 86 ڈالر فی بیرل تھی اور اب کم ہو کر 69.88 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں ہر طرح کے خام تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اب بھی پیٹرول مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔