اداکارہ سجل علی اوراحدرضامیرر یکارڈنگ کیلئے شوگراں پہنچ گئے
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ سجل علی اوراحدرضامیرر یکارڈنگ کیلئے شوگراں پہنچ گئے۔وہ ہدایتکاراحسن طالش کی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کرداراداکررہے ہیںجس کی ریکارڈنگ کا آغازکردیا گیاہے۔ ان دنوں شوگراں میں انکے علاوہ عدنان صدیقی،پارس مسرور،زرنش خان اور میراسیٹھی بھی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔سیریل کی پروڈیوسرمومنہ درید اورمصنفہ فرحت اشتیاق ہیں ۔بتایاگیاہے کہ مذکور ہ ڈرامے کے ذریعے عدنان صدیقی تیسری بار سجل علی کے والدکا کردار کررہے ہیں ۔ اس سے قبل وہ ڈرامہ سیریل’’محبت جائے بھاڑ میں،بے حداور بھارتی فلم مام‘ ‘میں بھی انکے والدکا کردار اداکرچکے ہیں۔