1170کنال اراضی قبضہ کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انٹی کرپشن کورٹ کے جج مشتاق احمد تارڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث ہفتہ کو 1170 کنال اراضی پر قبضے کے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی گئی مقدمے کے9 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن کی عبوری ضمانت میں 24 نومبر تک توسیع کردی گئی ۔