بائولنگ کوچ اظہر محمود کی اہلیہ فاسٹ بائولر حسن علی کی حمایت میں بول پڑیں
لاہور (نمائندہ سپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بائولنگ کوچ اور سابق سٹار آل راؤنڈر اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی حسن علی کی حمایت میں بول پڑیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ کی اہلیہ اس کھیل سے بے حد محبت کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اچھی طرح سمجھتی بھی ہیں۔حال ہی میں انھوں نے حسن علی کی ناقص کارکردگی اور سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے حسن علی کی حمایت کی۔اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی نے لکھا کہ ‘حسن علی بلاشبہ اب بھی بہترین دستیاب گیند بازوں میں سے ایک ہیں، کارکردگی میں برا وقت آنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اس پر کام نہیں کر رہے۔ایبا نے اپنی اس ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس وقت ہمارے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔ ایک حقیقی ماہر کو اپنے بلے بازوں پر اعتماد ہونا چاہیئے کہ کس طرح وہ ہدف کا تعاقب کر سکتے ہیں۔واضح رہے جیسے جیسے ملک میں خواتین کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے خواتین ایکسپرٹس کی رائے کو بھی خصوصی اہمیت دی جانے لگی ہے۔قومی بولنگ کوچ کی اہلیہ ایبا قریشی نے اپنی رائے کا اظہار کیا تو اس سے کئی صارفین بھی متفق نظر آئے۔