کھلاڑی کا رکردگی کیلئے پر عزم سیریز جیتیی گے: سرفراز احمد
لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسر ااور فیصلہ کن میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ جبکہ.5 دوسرا پاکستان نے جیتا تھا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد نے کہا ہے کہ امام الحق کی پوزیشن ٹھیک ہے ، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اوروہ جلدی ٹھیک ہو جائیں گے۔ سرفراز احمد کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پوری ٹیم نے اچھی پرفارم کا مظاہرہ کیا اور مجھے پتہ تھا کہ ٹیم اچھا کم بیک کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اچھے باولرہیں اور ان سے نئی باول کر وارہے ہیں جبکہ ہم انہی باولر ز کی بنا پر کبھی بھی میچ میں کم بیک کرسکتے ہیں۔محمد حفیظ، شاہین اور دوسرے باولر نے اچھی باولنگ کی ، ہم آخری میچ میں جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اس میں سب کھلاڑیوں نے حصہ ڈالا ہے ۔ کھلاڑی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ مسلسل میچز ہارنے سے کھلاڑیوں پر دبائو تھا تاہم کامیابی کے بعد حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ۔ تیسرے میچ میں حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ۔