شاہین آفریدی کے پاس وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ توڑنے کاموقع آگیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کے پاس وقار یونس کا28سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع آگیا ہے۔ 18سالہ شاہین شاہ آفریدی اب تک نیوزی لینڈکے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے دو مقابلوں میں8وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔سابق کپتان نے 1990ء میں نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں 11وکٹیں حاصل کرکے انڈر19باولر کی جانب سے تین ون ڈے میچزکی سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔،اس فہرست میں دوسرانمبر افغان لیگ سپنر راشد خان کا ہے جنہوں نے2017ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 3ون ڈے میچز کی سیریز میں10وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔