بورے والا: مخالفین کی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا
بورے والا (نمائندہ نوائے وقت )نو ا حی گائوں 491ای بی میں مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا نوجوا ن جاں بحق ۔ نعمان اعوان پر مقدمہ با زی کی رنجش میں مخالفین نے فائرنگ کر دی تھی ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 491ای بی کا رہا ئشی نعمان اعوان کورٹ سے پیشی کے بعد واپس اپنے گائوں آ رہا تھا کہ صداقت ، ندیم سکنہ 491ای بی نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مل کر نعمان اعوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نعمان اعوان شدید زخمی ہو گیا اسے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تشویشناک حالت میں اسے ملتان ریفر کر دیا گیا تھا جہاں پر نعمان اعوان زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔