ایان علی کے کرنسی سمگلنگ کیس میں وارنٹ گرفتاری چیلنج‘درخواست سماعت کیلئے منظور
راولپنڈی(آئی این پی ) ڈالر گرل ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بیماری کابتایا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا لیکن پھر بھی وارنٹ جاری کردیئے،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔