دو عورتوں کو اغواء کرکے ان سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کورال کے علاقے میں دو عورتوں کو اغواء کرکے ان سے زیادتی کی کوشش کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پولیس کو کرم اللہ نے بتایا کہ ملزمان عباس علی وغیرہ نے مدعی کی بہو اور بیٹی کو کمسن پوتے سمیت اغواء کیا اور میری بہو اور بیٹی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔