پاکستانی معاشرہ عجیب کشمکش اور بے چینی کا شکار ہے کسی بھی چہرے پر نگاہ ڈالیں وہاں اداسی پریشانی اور ڈپریشن کے واضح نقوش نظر آتے ہیں ان تمام مسائل کی وجوہات بظاہر تو کچھ بھی نظر نہیں آتی لیکن درپردہ بہت سے عوامل شامل ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ اپنی تہذیب و روایات سے چشم پوشی اور فرار اختیار کرنا ہے۔ اس معاشرے کا ہر شخص صرف یہی سوچ لے کر چل رہا ہے کہ کہیں میں زندگی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جاﺅں۔ اس رویئے کے نتیجے میں ادارے رشوت ستانی، اقربا پروری اور کام چوری کی طرف بڑھنے لگتے ہیں قانون کی بالادستی و حکمرانی صرف نعروں اور اخباروں تک محدود ہو جاتی ہے اگر ہم اس معاشرے میں بھائی چارہ اور خوشی و مسرت کی لہریں دوڑتی دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنا ہو گا۔(احمد افتخار۔کراچی)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024