سندھ حکومت کو اہل افسران کی تلاش
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ کو 40 سے زائد سینئر اور اہل افسران کی تلاش ہے وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سے اچھے اور تجربہ کار افسران کو سندھ بھیجنے کی درخواست کر رکھی ہے جس کی روشنی میں چند افسران کو سندھ بھیجا گیا ہے جن میں سے ایک افسر کو سیکریٹری داخلہ بنایا گیا ہے اور باقی افسران کو بھی اہم عہدے دیئے گئے ہیں۔ نوائے وقت کے استفسار پر سیکریٹری سروسز سندھ ساجد جمال ابڑو نے اس بات کی تصدیق کی کہ سندھ میں 40 سے 50 سینئر اور تجربہ کار افسران کی کمی ہے اور وفاق سے اچھے افسران مانگے گئے ہیں۔