پاکستان کی ترقی کیلئے مردم شماری ناگزیر ہے‘پاک سرزمین پارٹی
کراچی (خصوصی رپورٹر) سیکریٹری انفارمیشن پاک سرزمین پارٹی افتخار عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بچوں کی شرح اموات انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے‘ ملک بھر میں سالانہ 350000 بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے مرجاتے ہیں اور بقیہ ماندہ ذہنی اور جسمانی کمزوری کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ غذائی قلت‘ پینے کا صاف پانی اور معیاری ادویات کا نہ ہوناہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک پوری نسل غیر توانا افراد پر مشتمل ہے جس میںتیزی سے اضافہ ہورہا ہے‘ ہم پاکستان کے مستقبل کو لے کر پریشان ہیں کہ آئندہ آنے والی دہائیوں میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوگا‘ حکومت وقت اسے بروقت حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔