؎موٹر وے پر رینجرز کی گاڑی حادثے کا شکار ،3اہلکار جاں بحق11زخمی
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) اسلام آباد کے قریب موٹر وے ایم ون پر رینجرز اہلکاروں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں3رینجرز اہلکار جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ۔ رینجرز اہلکار اسلام آباد سے تربیلا جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی کا ٹائی راڈ فتح جنگ کے قریب موٹر وے پر کھل گیا اور گاڑی الٹ گئی ۔ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 3رینجرز اہلکار جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعہ سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ رینجرز حکام نے حادثہ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جاں بحق ہونے والوں میں ایک حوالدار اور ایک لانس نائیک شامل ہیں گاڑی میں کل 14 افراد سوار تھے ۔بعد میں حادثے میں جاں بحق تینوں اہلکار وںکی نمازہ جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پنجند اسلام آباد میں ادا کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔