کراچی پر قبضہ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، شمشاد غوری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہا جر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے گلشن اقبال سے آئے بزرگوں کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ مہاجر قوم کو سیاسی طورپر لاوارث سمجھنے اور کراچی پر قبضہ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے رضاکارانہ طو ر پر اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کو صاف ستھرااور خوبصورت بنانے کی غرض سے پورے کراچی سے وال چاکنگ صاف کرکرنئی تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں اور قومیتوں نے موقع غنیمت جان کر کراچی کے بیشتر علاقوں میں میں قبضہ کی غرض سے اپنی اپنی پارٹیوں کے فلیگ اور تصاویر آویزاں کرنانا صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام سازش ہے بلکہ نام نہاد پارٹیاں یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہیں کہ جیسے وہ مہاجروںکی نمائندہ جماعتیںہیں۔