کویت: پاکستانی قونصلیٹ کے 3 ملازمین بدعنوانی میں ملوث ہونے پر برطرف
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن ) پاکستان سفارت خانہ کویت نے3 اہل کاروں کوخوردبرد اوربے قاعدگیاں ثابت ہونے پر ملازمتوں سے برخاست کردیاگیاہے جن میں رانا عبدالرشید ،عدنان اکرم اورسردار محمد یاسین شامل ہیں ۔سفارت خانے کی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ مندرجہ بالا اہلکارکسی بھی طرح اب حکومت پاکستان یاپاکستان سفارت خانہ کویت کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے لہذا سفارت خانہ ان کے کسی بھی قول وفعل کا ذمہ دار نہیں ہوگا ۔یادرہے رانا عبدالرشید پاکستانی سفارت خانہ کویت کی جعلی مہروں سے دستایزات کی تصدیق کرتا تھا جس سے جعلی مہریں اور لیٹر ہیڈ برآمد ہوئے تھے اور وہ پاکستان فرار ہوگیا تھا جبکہ عدنان اکرم پر نادرا ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے کا خورد برد کیاتھا اور اسے ایف آئی اے کے حوالے کیاگیا ہے ۔