جسٹس سعید الزماں نے مشرف کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کی، علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں جسٹس سعید الزاماں صدیقی جیسا مدبر ، دانااور بہترین گورنر ملا ہے۔ نئے گورنر نے مشرف کے سامنے ڈٹ کر نئی تاریخ رقم کی تھی ۔ وفاق کے حق کو تسلیم کرنا ملکی جمہوریت اور وفاق کی یکجہتی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اس لئے سندھ کے نئے گورنر کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرنے والوں کو وزیر اعظم پاکستان کا فیصلہ خوش دلی سے تسلیم کرنا ٖچاہئے ۔