اینٹی کرپشن کی کارروائی، محکمہ ریونیو کا اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
کراچی (وقائع نگار) اینٹی کرپشن نے محکمہ روینیو اور محکمہ جنگلات کے دفاترمیں کاروائیاں کر کے محکمہ روینیو کے ایک اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا جب کے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق میمن کی سربراہی میں اینٹی کرپشن نے میرپورخاص میں کاروائی کر کے تپیدار کیلاش مالہی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف ایف آ ئی آر درج کر لی گئی۔