.ٹرمپ کی صدارت خطے سے امریکی قیادت کا خاتمہ کر دے گی، ایشیا کا نیا نقشہ سامنے آئے گا: چینی سیاسی ماہرین
بیجنگ (بی بی سی ڈاٹ کام) چینی سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت خطے سے امریکی قیادت کا خاتمہ کر دے گی، ایشیا کا نیا نقشہ سامنے آئے گا۔ جس لمحے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فتح کے بعد تقریر کر رہے تھے، چینی ٹی وی چینلز ایک خلائی مشین کی خصوصی فٹیج دکھا رہے تھے۔ چینی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ابھرتی ہوئی سپر پاور کے لیے اسے امریکہ کو زیر کرنا ہوگا۔ افغانستان اور عراق میں جنگوں سے چینی اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے کہ امریکہ عالمی جغرافیائی سیاست میں قیادت کر سکتا ہے سنہ 2008 کے اقتصادی بحرانی سے چین کے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے کہ امریکہ پر عالمی اقتصادیات کی قیادت کے لیے بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔ اب ایک انتہائی تلخ اور سکینڈلز سے بھری صدارتی دوڑ نے چین نے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے کہ امریکی اپنے معاملات خود چلا سکتے ہیں۔ علاقائی ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی تنہائی یا تجارتی تحفظات یا بیجنگ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بڑی سودا بازی تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین کو خطرے سے دوچار کر دے گی، اور ایشیا سے امریکی قیادت کو ختم کر دی گی۔ چین کے سیاسی ماہرین اب یہ امید کریں گے کہ امریکی صدارت خطے سے امریکی طاقت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے گی اور ایشیا کا نیا نقشہ سامنے آئے گا۔ وہ کسی حد تک درست بھی ہوسکتے ہیں۔