ٹرمپ کی کامیابی سے امریکی مسلمان خواتین میں خوف کی لہر
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں رہائش پذیر مسلم خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد وہ اس ملک میں حجاب پہننے کے خیال سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔امریکہ کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2015 میں انہوں نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب صدارتی انتخابات کے بعد مسلم خواتین نے کہا کہ وہ حجاب کو پہن کر باہر جانے کے خیال سے بھی خوفزدہ ہیں۔حالانکہ امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے تحت کوئی ایسا قانون کسی مذہب کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا جو مذہبی روایات کی روک تھام کرتا ہو۔امریکی مسلم خواتین نے اپنے خوف کا اظہار ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔ایک خاتون کے بقول میری والدہ نے مجھے ٹیکسٹ بھیج کر کہا کہ پلیز اب حجاب نہ پہننا حالانکہ وہ ہمارے خاندان کی سب سے زیادہ مذہبی خاتون ہیں۔