سٹاک مارکیٹ: زبردست تیزی‘ انڈیکس 5 بالائی حدیں عبور کر کے 42703 کی ریکارڈ سطح پر آ گیا
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز زبردست تیزی پر 100 انڈیکس 500.36 پوائنٹس اضافہ پر 42300 ‘ 42400‘ 42500‘ 42600‘ 42700 کی 5 بالائی حدود عبور ہوکر42703.99 کی ریکارڈ سطح پر بند رہی سرمایہ کاری مالیت میں 87 ارب 94کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ مقامی وغیرملکی خریداروں کی ٹرانسپورٹ کمیونیکیشن‘ ورلڈ کال کمیونیکیشن ‘ سوئی سدرن گیس کی خریداری میں دلچسپی‘ آئندہ دنوں کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کی توقع اور کئی مثبت عوامل کے باعث بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کر لئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 431کمپنیوں تک رہا جس میں 305 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 119 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور7کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔