فرانسیسی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے: عبدالباسط
لاہور(کامرس رپورٹر) فرانسیسی سرمایہ کاروں کے لیے بڑے پیمانے پر مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور نائب صدر ناصر حمید خان نے فرانسیسی سفارتخانے کے اکنامک ڈویژن کے سربراہ فلپ فوٹ سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔