جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر 25 کروڑ ڈالر کم بھجوائے گئے: سٹیٹ بنک
لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17 میں جولائی سے لیکر اکتوبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر 25 کروڑ ڈالر کم بھجوائے گئے ہیں سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے مجموعی طور پر چھ ارب پچیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں ترسیلات زر کا حجم چھ ارب پچاس کروڑ ستر لاکھ ڈالر تھا۔