غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے مسماری سکواڈ کا فلیگ مارچ مختلف علاقوں میں چھ عمارتیں مسما،ر پانچ سربمہر
لاہور (سپیشل رپورٹر) غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے خصوصی طور پر بنائے جانے والے ایل ڈی اے کے مسماری سکواڈ نے گزشتہ روز پولیس کی نفری اور ضروری مشینری کے ساتھ جوہر ٹائون، واپڈا ٹائون، علامہ اقبال ٹائون اور مصطفیٰ ٹائون میں فلیگ مارچ کیا اور مختلف مقامات پر چھ غیر قانونی عمارتیں مسمار اور پانچ سربمہر کر دیں ایل ڈی اے کے عملے نے پی آئی اے سوسائٹی میں واپڈا ٹائون کے گیٹ کے قریب کمرشل طرز کی عمارت مسمار کر دی جبکہ دیگر تعمیر کنندگان کی تعمیراتی قواعد کی پابندی کرنے اور اپنے تھڑے وغیرہ فوری طور پر از خود ہی مسمار کرنے کی وارننگ دی ۔