بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے بیرونی قرض کی ادائیگی پر ذخائر میں کمی ہوئی ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 24 ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئی ۔