واپڈا کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مزید بہتری لائی جائے گی : چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین
لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین( ریٹائرڈ) نے واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں واپڈا اور پاور سیکٹر کے ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کو مہیا کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے واپڈا کا ملک بھر میں بہت اچھا ہیلتھ کیئر سسٹم موجود ہے ۔ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بہت اہم ہوتی ہیں لہٰذا واپڈا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کے لئے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔