ورکنگ بائونڈری ، کنٹرول لائن پر فائرنگ ،بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)خارجہ سیکرٹری اعزاز چوہدری نے جمعرات کے روز بھارت کے ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور توپخانہ کے استعمال کی شدید مذمت کی اور ان سے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر واقع دیہات اور قصبوں کو دانستہ نشانہ بنانے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کے نتیجہ میں اب تک چھبیس شہری شہید ہو چکے ہیں اور ایک سو سات زخمی ہو چکے ہیں۔اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت کی سیکورٹی فورسز کی یہ جارحیت ، جنگ بندی معاہدہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے نو نومبر کو شاہکوٹ اور جوڑا سیکٹروں میں بھارت کی طرف سے توپخانہ کی گولہ باری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کنٹرول لائن پر تیرہ برس بعد توپخانہ استعملا کیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت ، علاقائی امن و سلامتی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کشیدگی مٰن اجافہ کر رہا ہے۔انہوں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کنٹرول لائن تک رسائی کی تمام سپہولیت فراہم کر رہا ہے ، بھارت بھی انہین کنٹرول لائن تک جانے کی اجازت دے ۔
بھارتی ہائی کمشنر/ طلبی