عمران نے تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف سینےٹ میں قرارداد لانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں سینئر قیادت کے اجلاس میں ذرائع کے مطابق عمران خان نے متنازعہ خبر پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف سینٹ میں قرارداد لانے کی ہدایت کی ہے۔ مشترکہ قرارداد لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے اپوزیشن سے رابطوں کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپ دی ہے۔ علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران نے کہا کہ میری نکاح کی خبر کوئی سکیورٹی کی خبر ہے جو لیک ہوگئی ہے؟۔ یہ کوئی قومی معاملہ ہے، کوئی نیشنل سیکورٹی لیک ہوگئی ہے؟ یہ بتائیں کہ شریفوں کی جو حالت ہے ان کی پرائیویٹ لائف پر کبھی کوئی اس طرح بات کرتا ہے؟ ان کی زندگیاں دیکھیں۔ میں نے کبھی بات کی ہے اور نہ ہی کبھی سامنے لانے کی کوشش کی۔ عمران خان نے کہاکہ وہ اس معاملے پر کبھی کوئی بات نہیں کرینگے کیونکہ یہ غیر متعلقہ چیز ہے۔
اجلاس