منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈ ی پولیس نے منگھوپیر میں چھاپہ مار کر تین دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق تینوں دہشت گرد، اکبر، آصف اور تاج الدین کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے او روہ نوجوان لڑکوں کو برین واشنگ کے بعد دہشت گردوں کی تربیت کے لئے جنوبی وزیرستان بھیجتے تھے جبکہ ان دنوں خود کش بمباروں کے ذریعے کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے ان کے قبضے سے اسلحہ کے علاوہ دس کلو بارودی مواد ، ایک کلو بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر میمن گوٹھ پولیس کی کاروائی کھیتوں اور کچی بستیوں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 2ماسٹر مائنڈ اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے۔ ملزمان پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔
3دہشت گرد گرفتار