ملیرمیں عوام پر تشدد کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، فیصل عابدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ میں مجرم ہوں،کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں چوک پر کھڑا کر کے مار دیں۔عوام پر تشدد کرنے والوں کر شرم آنی چاہیے۔پاکستان میں جمہوری نظام چل نہیں سکتاہے ،دھرنا اورجمہوریت ٹھیک سے میں سمجھاو¿ں گا ۔کوئی سیاسی جماعت نہیں بناو¿ں گا بلکہ کوچنگ کرونگا۔وہ جمعرات کو ملیر جیل سے رہائی کے بعد نیو رضویہ سوسائٹی میں اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرر ہے تھے ۔سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ملیر میں لوگوں پر تشدد کیا ،انھیں شرم آنی چاہیے ۔جمہوریت میں حکومت عوام پر تشدد نہیں کرتی۔ میرے گھر پر چھاپہ مارنے والی سندھ حکومت ہے ، حکومت نے کبھی مشتاق مہرسے پوچھا شراب کے اڈے کیسے چل رہے ہیں ۔ 15سال گزر گئے لاشیں اٹھاتے ہوئے لیکن کبھی نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے کا درس نہیں دیا، انویسٹی گیشن کو جھیلنا ہمارا فرض ہے،،جو بھی ادارہ تفتیش کے لیے بلائے گا میں حاضر ہوں گا۔انھوں نے کہا کہ اب ان کی ٹیم سامنے آئے گی،نوجوانوں کو محب وطن پاکستانی بناﺅں گا تاہم کوئی سیاسی جماعت نہیں بناو¿ں گا بلکہ کوچنگ کرونگا۔مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے سابق سینٹر سیدفیصل رضا عابدی کی رہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اصولی موقف اور انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سمیت پورے ملک میں امن کے خواہاں ہیں۔اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہماری طرف سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا۔
فیصل رضا عابدی