ٹرمپ شام میں انسانی زندگیوں کو بچانے جنگ کے خاتمہ میں مدد کریں : شامی اپوزیشن لیڈر
بیروت (اے ایف پی) شامی اپوزیشن نے نو منتخب امریکی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت میں کردار ادا کریں اور ملک میں 5 سال سے جاری جنگ ختم کرنے میں مدد کریں۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ شام کے لوگوں کو بشارالاسد کے مظالم سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔