پنجاب سے ہریانہ کو دریا کے پانی کا حصہ دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ، فیصلے پر کانگرس کے درجنوں ارکان اسمبلی مستعفی
دہلی (اے ایف پی) بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پنجاب سے دریا کے پانی کا حصہ ہریانہ کو بھی دیا جائے عدالت نے پنجاب اور ہریانہ کے درمیان 214 کلو میٹر نہر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے بھارتی پنجاب میں کانگرس کے درجنوں ارکان اسمبلی نے فیصلے پر ریاستی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔