دمشق : 2 فضائی حملے‘ 4 بچوں سمیت مزید 11 افراد مارے گئے
دمشق‘ واشنگٹن (نیٹ نیوز+ اے ایف پی) دمشق میں 2 مقامات پر بمباری میں 4 بچوں سمیت 11 افراد مارے گئے۔ دوما میں 3 بچوں سمیت 8‘ صابقہ میں 2 خواتین اور لڑکی کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکہ کی فوج نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف اس کی فضائی کارروائیوں میں 2014ء سے اب تک 119 شہری مارے گئے۔ پینٹاگون کے مطابق اگست 2014ء میں شروع کیے گئے اس آپریشن میں شہری ہلاکتوں کی تعداد 119 ہو گئی جبکہ 37لوگ زخمی ہوئے۔