پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ انڈیکس 42 ہزار 700 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (کا مر س ر پو ر ٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 700 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور سرمایہ کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔ مجموعی طور پر 431کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ گذشتہ روز امریکی الیکشن پر ایشیائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن کاروبار کا اختتام مثبت رہا تھا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا بہتر معاشی اعدادوشمار سی پیک منصوبوں سمیت مزید نئی سرمایہ کاری کی خبروں پر سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 500.36 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح 42 ہزار 700 کی سطح پر جا پہنچا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ