متنازعہ خبر : کمیٹی کا اجلاس‘ نثار نے دستاویزات ریکارڈ دیدیا‘ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے : تحریک انصاف
اسلام آباد (ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں کارروائی کا آغا زکردیا ہے، کمیٹی نے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کی کارروائی رپورٹ وزیراعظم آفس سے طلب کر لی ہے۔ پہلے اجلاس میں چودھری نثار کی طرف سے ایک گھنٹے کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے متنازعہ خبر سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیاگیا، کمیٹی نے تما م ارکان کی مشاورت سے ایک سوال نامہ تیار کرلیا ہے جوصوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شریک اہم حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کو طلبی کے موقع پر دیا جائے گا، کمیٹی متنازعہ خبر لیک کرنے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی، وزیرداخلہ یہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے اور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے پہلے اجلاس میں سوال نامہ تیار کیا ہے۔ کمیٹی صحافی سرل المیڈا کو بھی طلب کرے گی اور متنازعہ خبر سے متعلق سوالات پوچھے گی۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ سمیت تمام ارکان میڈیا سے کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں کریں گے اور ضرورت پڑنے پر کمیٹی کے چیئرمین عامر رضا کی طرف سے میڈیا کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ان کیمرہ اجلاس کرے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے خبر لیک کمیٹی کے خلاف پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، عمران خان نے سکیورٹی لیکس پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف سینٹ میں قرارداد لانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں مشترکہ قرارداد لانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے عمران خان نے اپوزیشن سے رابطے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپ دی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ساری اپوزیشن جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے، اس کے بعد اب اس کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں رہی، علاوہ ازیں اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے جمع کرائے گئے جوابات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے مختلف نکات کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس بھرپور انداز میں لڑے گی۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن کو ٹیلی فون کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم بھی انکوائکی کمیٹی کو مسترد کر چکے ہیں۔ پارٹی سے مشاورت کروں گا۔
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کی متنازعہ خبر لےک کرنے کے بارے مےں تحقیقاتی کمیٹی ان تمام افراد سے تحقےقات کرے گی جن کے بارے مےں شبہ ہو گا کہ ان کے ذرےعے خبر افشا ہوئی ےا وہ ذرےعہ بنے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقےقات کے نتےجے مےں سابق وفاقی وزےر اطلاعات و نشرےات پروےز رشےد خبر کے افشا کا باعث نہےں بنے بلکہ خبر کی اشاعت رکوانے مےں ان سے کو تاہی ہوئی ہے۔ کمےٹی نے اس بات کی تحقےقات کرنی ہے کہ کس ذرےعے سے غلط خبر شائع ہو ئی ہے۔ ادھر ترجمان وزیراعظم ہاﺅس مصدق ملک نے نیوز لیکس تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض کرنے والوں کو وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔ بطور وزیرداخلہ تحقیقات کا معاملہ انہی کا دائرہ اختیار ہے۔جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا پر اعتراض سمجھ سے باہر ہے۔ جب ایجنسیوں کے ارکان کمیٹی میں شامل ہیں تو شک کیوں کیا جارہا ہے؟
نثار