کویت: پاکستانی سفار ت خانے کے 3 ملازمین بدعنوانی میں ملوث ہونے پر برطرف
کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن ) پاکستان سفارت خانہ کوےت نے3 اہل کاروں کوخوردبرد اوربے قاعدگیاں ثابت ہونے پر ملازمتوں سے برخاست کردیاگیاہے جن میں رانا عبدالرشید ،عدنان اکرم اورسردار محمد یاسین کے نام شامل ہیں ۔سفارت خانے کی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ مندرجہ بالا اہلکارکسی بھی طرح اب حکومت پاکستان یاپاکستان سفارت خانہ کوےت کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے لہذا سفارت خانہ ان کے کسی بھی قول وفعل کا ذمہ دار نہیں ہوگا ۔یادرہے رانا عبدالرشید پاکستانی سفارت خانہ کوےت کی جعلی مہروں سے دستایزات کی تصدیق کرتا تھا جس سے جعلی مہریں اور لیٹر ہیڈ برآمد ہوئے تھے اور وہ پاکستان فرار ہوگیا تھا جبکہ عدنان اکرم پر نادرا ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے کا خورد برد کیاتھا اور اسے پاکستان ایف آئی اے کے حوالے کیاگیا ہے ۔