وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ میں مزید 6 معاونین مقرر کرنے پر غور
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ کابینہ میں مزید اضافہ پر غور کررہی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دنوں میںوزیر اعلیٰ کے چھ مزیدمعاونین مقرر کئے جائیں گے۔ باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ اگر کابینہ میں توسیع کا مرحلہ آیا تو حیرت انگیز طور پر اس بار کراچی سے تعلق رکھنے والے پی پی پی رہنماو¿ں کو ترجیح دی گئی ہیں۔زرائع کے مطابق سندھ حکومت نے مزید چھ معاون خصوصی کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور و خوض شروع کردیا ہے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دور میں معاون خصوصی برائے انسانی حقوق کے عہدہ پر کام کرنے والی نادیہ گبول کو ایک بار پھر معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے ساتھ پی پی پی کراچی ڈویڑن کے صدر نجمی عالم کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے ان دونوں رہنماو¿ں کا تعلق کراچی سے ہیں۔ اسی طرح اس بات کا بھی امکان ہے کہ شکار پور سے حالیہ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ کو بھی وزارت دی جائے گی۔جبکہ بعض وزراءاور مشیروں کے قلمدان بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔