ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1کھر ب56ارب 52کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر1کھر ب56ارب 52کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ملک میں شاہراﺅں کی تعمیر و مرمت کیلئے این ایچ اے کو 19ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔