جوہری ہتھیاروں کا استعمال خارج از امکان نہیں: بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی باتیں کرنا شروع کر دیں۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں پاریکر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال بھارت کی پالیسی نہیں‘ یہ کیوں کہا جاتا ہے بھارت جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہیں کرے گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم جوہری ہتیھار ضرور استعمال کریں گے۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال خارج از امکان قرار نہیں دینا چاہیے۔ اپنے عزائم ظاہر نہ کرنا ہی بہترین حکمت عملی ہوتی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے منوہر پاریکر کے موقف پر فوری وضاحتی بیان میں کہا کہ منوہر پاریکر کا موقف ذاتی ہے سرکاری نہیں۔