سول ہسپتال، پولیس سنٹر کوئٹہ پر حملوں کے ماسٹر مائنڈ انکے سہولت کار گرفتار کر لئے:وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ (اے این این) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ سوائے اللہ کے کسی سے نہیں ڈرتے ¾ دہشت گردوں کو بلوں سے باہر نکال کر ماریں گے ¾ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور سول ہسپتال پر حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ¾ دہشت گرد اب چھپ نہیں سکتے ¾آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں مقامی کراٹے کلب کی سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے پر بدامنی کے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن اب ان کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ ہم نے پولیس ٹریننگ سینٹر اور سول ہسپتال دھماکے میں ملوث دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ٹریننگ کالج حملے میں ملوث ملزموں سے مزید تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی واقعے میں ملوث تمام سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کی حکومتیں اقدامات اٹھاتیں تو آج صوبے میں ایسے واقعات رونما نہ ہوتے، ہماری حکومت کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردوں کا خوف ختم ہو چکا اور آج بلوچستان پر امن ہے۔ ہم سوائے اللہ کے کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ مارنے سے قومیں ختم نہیں ہوتیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ قوم کا زوال تعلیم اور کھیلوں سے دوری سے شروع ہوتا ہے ۔ آج دہشت گرد ہم سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں ۔ دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے ماریں گے۔ہر موڑ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان