انیس قائم خانی کیخلاف مقدمہ کی سماعت 24نومبر تک ملتوی
کراچی (صباح نیوز)پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کیخلاف مقدمہ کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ انیس قائم خانی پر تھانہ کینٹ میں شہری نے 1994میں جلائو گھیرائو اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ حیدر آباد سیشن جج کی عدالت میں جلائو گھیرائو اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے پیپر انیس قائم خانی کے حوالے کر دیئے ہیں۔