متحدہ پاکستان و لندن کا جھگڑا، ضلع کورنگی کا اجلاس منسوخ کردیاگیا
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ولندن کا جھگڑا ،ضلعی چیئرمین اور برطرف وائس چیئرمین آپس میں الجھے رہنے کے باعث اجلاس نہ ہوسکا ،اجلاس دوپہر 2بجے شروع ہونا تھا،اراکین انتظارکرتے رہے ،برطرف وائس چیئرمین رکن الدین اجلاس میں اپنے منصب پرقائم رہنے پربضد رہے ۔لندن وپاکستان کے مابین تلخیاں بڑھ جانے کے باعث شام پونے 5بجے تک شروع نہ ہونے کے باعث اجلاس منسوخ کردیا گیا ۔ لندن اورپاکستان ایم کیو ایم عوام کا مسئلہ نہیں ہے ،مسائل کے حل کے لیے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ۔ شہری بنیادی سہولتیں نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں ،آپس کی رنجشیں عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ،شہرکراچی کو یتیم بنانے والے کسی طورمخلص نہیں ،اپنی اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی ووائس چیئرمین یوسی 2ماڈل کالونی ضلع کورنگی توفیق الدین صدیقی نے اجلاس کی منسوخی پر اپنے شدید ر دعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین خالد سدھو،خاتون رکن امینہ خاتون ودیگر اراکین بھی موجودتھے۔
ضلع کورنگی اجلاس