ایسے لوگ کہاںسے لائیں جن پر کوئی بھی اعتراض نہ کرے‘ ترجمان وزیراعظم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ترجمان وزیراعظم ہاﺅس مصدق ملک نے نیوز لیکس تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض کرنے والوں کو وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔بطور وزیرداخلہ تحقیقات کا معاملہ انہی کا دائرہ اختیار ہے۔جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا پر اعتراض سمجھ سے باہر ہے۔ جب ایجنسیوں کے ارکان کمیٹی میں شامل ہیں تو شک کیوں کیا جارہا ہے؟ بتایا جائے ایسے لوگ کہاں سے لائیں جن پر کوئی بھی اعتراض نہ کرے۔
مصدق ملک