چین: تنگ کنویں کو چوڑا کرکے 4 روز بعد گرنے والے بچے کی نعش نکال لی گئی
بیجنگ (اے ایف پی) چین میں 6 سالہ بچے کے کنویں میں گرنے کے بعد سینکڑوں افراد کی کوششوں سے کنویں کو چوڑا کرکے 4 روز بعد اسکی نعش نکال لی گئی بچہ 80 میٹر گہرے کنویں میں گر گیا۔ والد کی فون کال کے بعد 500 ریسکیو ورکرز نے بچے کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔30 سینٹی میٹر چوڑے کنویں میں کوئی بڑا شخص اندر نہیں جا سکتا تھا۔ ورکرز نے اس کو چوڑا کیا اور اس دوران اندر آکسیجن بھی پہنچاتے رہے اس دوران اطراف کی نرم زمین بھی کنویں کو چوڑا کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بنتی رہی۔
چین کنویں