پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز‘ مارٹن گپٹل سمیت پانچ کھلاڑی نیوزی لینڈ سکواڈ سے ڈراپ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے مارٹن گپٹل سمیت پانچ کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا ۔ سکواڈ میں جیت راول اور کولن دی گرینڈ ہوم کو شامل کیا گیا ہے ۔ ٹوڈ ایسٹل کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جیت راول کو مارٹن گپٹل کی جگہ اوپننگ کرائی جائے گی۔دورہ بھارت کے سکواڈ سے لیوک رونچی، ایش سودھی، جیتن پٹیل اور ڈگ بریسویل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ انجری کا شکار مچل سینٹنر، مارک کریگ، ایڈم ملنے، مچل میک کلینیگن، کولن منرو اور جیارج ورکر کے انتخاب پر غور نہیں کیا گیا جبکہ کوری اینڈرسن بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔ کھلاڑیوں میںکین ولیمسن(کپتان)، ٹوڈ ایسٹل ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہو،، میٹ ہنری، ٹام لیتھن، ہنری نکولس، جمی نیشام، جیت راول، ٹم ساو¿دھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر اور بی جے واٹلنگ شامل ہیں۔