دست درازی سکینڈلز کے باوجود ٹرمپ نے 42 فیصد خواتین کے ووٹ حاصل کئے
نیویارک (اے ایف پی) خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی زد میں رہنے کے باوجود ٹرمپ کو خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ووٹ دیا اور ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ سی این این ایگزٹ پول کے مطابق ہلیری نے 54 فیصد اور ٹرمپ نے 42 فیصد خواتین کے ووٹ حاصل کئے۔ 53 فیصد گوری خواتین نے ٹرمپ کو ووٹ دیا۔ ٹرمپ کو ووٹ دینے والی ان گوری خواتین میں سے 62 فیصد غیر کالج کی تعلیم یافتہ تھیں۔ امریکی ووٹرز میں 52 فیصد خواتین شامل تھیں۔ خواتین پر دست درازی کے سکینڈلز کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ امریکی خواتین کی بڑی تعداد انہیں ووٹ نہیں دے گی۔ مبصرین کے مطابق جنسی ہراسیت کا معاملہ ووٹرز کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں رہا۔
ٹرمپ/ خواتین ووٹ