”ٹرمپ کی پالیسیوں سے نیٹو ممالک خوفزدہ“
برسلز (اے ایف پی) نیٹو ممالک نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث خوفزدہ اور پریشان ہیں ”امریکہ سب سے پہلے“ نعرے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گی۔ یورپین پالیسی سنٹر کے چیف ایگزیکٹو فابئین زلیگ نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے الگ تھلگ امریکہ کے رحجانات میں اضافہ ہو گا۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ٹرمپ نہیں جانتے کہ وہ کیا بول رہے انکی نہ سنی جائے، امریکہ اپنے اتحادیوں کے دفاع میں کبھی ناکام نہیں ہو گا۔ نیٹو کے سربراہ جینس سٹالٹن برگ نے کہا مضبوط نیٹو امریکہ اور یورپ کے لئے بہتر ہے۔
پریشان