مقبوضہ کشمیر ایک اور نوجوان کو شہید یاسین ملک پھر گرفتار کشمیریوں کا آزادی مارچ آج یوم استقلال منایا جائے گا
سرینگر (اے این این+کے پی آئی+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہاد ت کے بعد مسلسل 126 ویں روز بھی حالات معمول پر نہ آسکے، بارہمولہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ کرفیو میں مزید سختی کردی گئی ¾ بھارتی فورسز نے حریت کانفرنس کی احتجاجی کال پر قدغن لگاتے ہوئے سری نگر کے داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کردیا ¾ لوگ گھروں میں محصور ¾ پٹن اور سوپور میں پرامن مظاہرین پر ایک بار پھر شیلنگ اور لاٹھی چارج ¾ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ¾ پائین شہر اور بانڈی پورہ میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے بھارتی فوج پر پتھراﺅ ¾ 5 اہلکار زخمی ہوگئے ۔ کشمیریوں نے آزادی مارچ کیا۔ آج یوم استقلال منایا جائے گا۔ مجاہدین کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق فورسز اور پولیس نے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو اور بندشیں عائد کیں۔پلوامہ کے لیتر،شوپیاں میں حرمین اور گاندربل میں گنڈ کے علاقوں میں بندشوں کے باوجود لوگوں نے آزادی مارچ کیا جبکہ فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں پیلٹ بندوق اور ٹیئر گیس گولوں کا استعمال کیا گیا۔دن بھر جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران15افراد زخمی ہوئے۔ادھر پائین شہراور بانڈی پورہ کے کئی علاقوں میں بھی سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے۔ 125ویں دن بھی وادی میں مکمل ہڑتال رہی ۔ حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کال پر شہر سرینگر میں تمام دکانیں ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز ،تعلیمی ادارے مکمل طور بند رہے جبکہ سڑکوں پر مسافر ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل رہی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں رام پور کے مقام پر محاصر اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کا جھٹکا دینے والے ہتھیار ”لارڈ“ کی منظوری پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ ہتھیار مظاہرین کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ حریت رہنما¶ں علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جموں و کشمیر بنک کو قومی اور ملی ادارہ قرار دیتے ہوئے بنک حکام سے کہا ہے موجودہ حالات میں بنک نادہندگان کے خلاف کارروائی روک دی جائے۔ آتشزدگی کے مختلف واقعات میں 6 رہائشی مکانات اور 8 دکانیں خاکستر ہو گئی ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے بانڈی پورہ کے کمسن طالب علم تجمل رسول کو سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا۔ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ سے جواب طلب کر لیا۔ کمسن بچے کو فوری سویٹ ہوم منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔حریت کانفرنس نے احتجاجی پروگراموں کی عوام کی جانب سے مکمل طور پر عمل آوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کشمیری عوام اور قیادت اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت اور آزادی کے مطالبے پر متحدہ ہیں اوراگر قیادت اور عوام مشترکہ طور پر اسی طرح عزم ، اتحاد ، یکسوئی اور استقامت کا مظاہرہ کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب عوام اپنا ہدف حاصل کرلیں گے اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔ حریت رہنما¶ں نے آج مقبوضہ کشمیر میں یوم استقلال منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یاسین ملک کو 4 ماہ کی قید کے بعد 29 اکتوبر کو رہا کیا گیا تھا۔ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے یاسین ملک جیل میں قید تھے۔ یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔
کشمیر